چکوال(خرم منظور)گرڈ سٹیشن کے قریب زیر تعمیر دو منزلہ پلازہ زمین بوس ہو گیا۔ تاہم لیبر کے چھٹی کر جانیکی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جا...

چکوال(خرم منظور)گرڈ سٹیشن کے قریب زیر تعمیر دو منزلہ پلازہ زمین بوس ہو گیا۔ تاہم لیبر کے چھٹی کر جانیکی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پلازہ کی تعمیر کچھ عرصہ قبل شروع کی گئی تھی اور حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں پلازہ کی بیسمنٹ میں کئی دنوں سے پانی کھڑا تھا

مگر پلازہ مالکان اور کام کرنے والے ٹھیکیدار نے کوئی توجہ نہ دی اورکام جاری رکھا۔ وقوعہ کے وقت لیبر جب کام ختم کر کے پلازے سے باہر نکلی تو اس کے چند منٹ بعد پلازہ دھڑام سے نیچے آگرا اور دونوں منزلیں زمین بوس ہو گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں اورگردونواح کی عوام اکٹھی ہو گئی ۔سڑک کو دونوں طرف سے بند کر دیاگیا ۔دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سڑک سے ملبہ ہٹا کر اسے آمدورفت کے لیے بحال کیاگیا۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پلازہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیاگیاتھا۔جبکہ اسے باقاعدہ طور پر پاس بھی نہیں کروایاگیاتھا۔

18-08-2018
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.