Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

20 سالہ نوجوان دوسرے شخص کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

چکوال(خرم منظور)سمن آباد کنویں میں ڈوبنے کی اطلاع پر کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس روانہ کی آپریشن کمانڈر بلال قاسم نے تفص...


چکوال(خرم منظور)سمن آباد کنویں میں ڈوبنے کی اطلاع پر کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس روانہ کی آپریشن کمانڈر بلال قاسم نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جبیر پور روڈ سمن آباد کنواں جس سے اینٹیں نکالی جا رہی تھیں ۔

اس میں 20 فٹ پانی بھی موجود تھا کہ ایک مزدور پٹھان اچانک پانی میں گر گیا جسے بچانے کے لیے 20 سالہ محمد سعید ولد ظفر اقبال ساکن محلہ غوثیہ نے ڈوبتے شخص کو بچانے کے لیے چادر پھینکی اور اس شخص کو باہر نکالا اور خود کنویں میں گر گیا۔

پانی میں ڈوب گیا اور لاش تقریبا 5 فٹ گہرائی میں پھنس گئی جسے ریسکیورز نے ریسکیو ہُکس کی مدد سے نکالا اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔

 ریسکیور کا کہنا تھا کہ مرحوم ٹرالی چلاتا تھا موقع سے گزر رہا تھا کہ مدد کی غرض سے رکا ایک شخص کی جان بچائی تاہم حفاظتی انتظامات کا خیال نہ ہونے کے باعث خود جان کی بازی ہار گیا, جسے 30 منٹ کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا ۔

مصنوعی طریقہ سے سانس اور دل کی دھڑکن چلانے کی کوشش کی گئی تاہم موت واقع ہو چکی تھی۔


پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(151-20)  
  Date:22-06-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔

22-06-2020

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.