Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

اعجاز آبادمیں ہائی ایس 100 فٹ گہرائی میں جاگری، 7 جاں بحق10 زخمی

چکوال:(خرم منظور) ہائی ایس گہرائی میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ ہوئیں آپریشن کمانڈر آصف عمران نے تفصیلات بتاتے...


چکوال:(خرم منظور) ہائی ایس گہرائی میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ ہوئیں آپریشن کمانڈر آصف عمران نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ میں4افرد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ان کے علاوہ 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال ہسپتال منتقل کیا گیا۔



 مسافر ہائی ایس چکوال سے چوآسیدن شاہ جا رہی تھی کہ اعجاز آباد پولیس چوکی کےقریب اترائی میں بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے 100 فٹ گہرائی میں جا گری ،ریسکیو 1122 کی ٹیم اور 4 ایمرجنسی گاڑیاں آپریشن میں مصروف رہیں ریسکیو ٹیم میں آصف ایل ٹی وی، حبیبہ ای ایم ٹی، منورایل ٹی وی، عائشہ ای ایم ٹی، عنصر ایف آر، نبیل ایل ٹی وی, ذوہیب ای ایم ٹی، مطلوب ایل ٹی وی، زاہد ڈی آر، ڈاکٹرعدنان نے حصہ لیا ۔





جاں بحق افراد میں 2 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں جن میں 48 سالہ مراتب علی ولد محمد فضل ساکن سلوئی، 65 سالہ نسیم اختر زوجہ حنیف ساکن تترال(چوآ)، 45 سالہ لال خان ولد شاہ ولی، 40 سالہ ارشاد زوجہ امیر ساکن چوآ سیدن شاہ، 56 سالہ فہمیدہ زوجہ عبدالقیوم، اور دو نامعلوم خواتین شامل ہیں ۔



پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال

No:MC/CHK(267-20)

Date:21-09-20

میڈیا کوارڈینیٹر

۔0334-8744708۔۔avc.chakwal@gmail.com۔

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.