Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

رپورٹ عید الاضحی2023

   عید الاضحی پر پلان کے مطابق مانیٹرنگ کی گئی اور تمام ریسکیورز نے بطریق احسن ڈیوٹیز سر انجام دیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال  ایک سو اٹھان...

 

 عید الاضحی پر پلان کے مطابق مانیٹرنگ کی گئی اور تمام ریسکیورز نے بطریق احسن ڈیوٹیز سر انجام دیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال 

ایک سو اٹھانوے افراد کو عید الاضحی پر ریسکیو کیا گیا,عید کے موقع پر 22 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔ ڈاکٹر عتیق احمد خان 


چکوال (میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122)عید الاضحی 2023کی چار روزہ رپورٹ کنٹرول روم ریسکیو 1122نے جاری کر دی جس کے مطابق چار دن میں ایمرجنسی کالز کی تعداد 198 تھی جن میں سے 66 روڈ ٹریفک حادثات، 90 میڈیکل، 03 آگ لگنے، 05کرائم کے واقعات 01 ڈروننگ 29 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں، ان ایمرجنسیز میں 191 افراد کو ریسکیو کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق 66روڈ ٹریفک حادثات میں 76 افراد (67مرد،09خواتین)کو ریسکیو کیا گیا ان حادثات میں 62 موٹر سائیکل، 02 کاریں، 03 رکشے اور 02 وین شامل تھیں زخمیوں میں ذیادہ افراد کی عمر 21 سے 50 سال تھی 41 حادثات تیز رفتاری، 22 حادثات بے احتیاطی اور 03 غلط موڑ کاٹنے کی وجہ سے رونما ہوئے ، عید کے دوران 05 کرائم ایمرجنسیز بھی ڈیل کی گئیں جن میں 02 گولی لگنے، 03 لڑائی جھگڑے کے واقعات شامل ہیں 

ان واقعات میں 22 سالہ نوجوان محمد حسیب جس کا تعلق چکوال کے نوائی علاقے ڈب سے تھا دوستوں کے ہمراہ نہانے کی غرض سے دھرابی ڈیم گیا اور گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب کر جانبحق ہو گیا جس کو ریسکیوز نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے دو گھنٹے کی مسلسل اپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دی۔ آگ لگنے کی 03 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا آگ لگنے کے واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے عید کے دنوں میں 31 ایمرجنسی مریضوں کومتعلقہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں فوری باحفاظت منتقل کیا گیا، ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز اور ڈیوٹی آفیسرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس عید کے موقع پر ون ویلنگ نہیں ہوئی جس کی وجہ ڈپٹی کمشنر  قرۃ العین ملک کی عوام سے اپیل اور انتظامات ہیں جس کو عوام کی طرف سے سراہا گیا جبکہ دھرابی ڈیم پر 22 سالہ لڑکے کے ڈوبنے کا واقع بہت افسوس ناک رہا- انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ حفاظتی انتظامات کو ہر موقع پر یقینی بنائیں،حادثات ہونے سے پہلے ان کے بارے حفاظتی انتظامات پورے کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122چکوال نے عید الاضحی کو پر امن بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اسٹیشن مانیٹرننگ آئی پی کیمروں اور وہیکل ٹریکر سسٹم کی مدد سے کی، ضلع بھر  کی تمام تحصیلوں میں  مختلف مقامات پر کی پوائنٹس بنائے گئے اور ریسکیورز کی اضافی ڈیوٹیز لگائی گئیں جو کہ احسن انداز میں ادا کی گئیں۔



 Punjab Emergency Service Rescue 1122 Talagang Road Chakwal,Ph:0543666094


پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122چکوال

No:MC/CHK(94-23)  

Date:02-07-23  

نعمان اختر میڈیا کوارڈینیٹر

  ریسکیو 1122چکوال

Contct:0332-5948862  


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.