چکوال(خرم منظور) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اگلی گاڑ...
چکوال(خرم منظور) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اگلی گاڑیوں سے فاصلہ ذیادہ رکھیں اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ریسکیو 1122 پر اطلاع دیں۔ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دھند کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اس سلسلہ میں ریسکیو اسٹیشن سے ریسکیو15 چوک تک واک کی گئی جس میں ریسکیو اہلکاروں اور ٹریفک پولیس چکوال کے جوانوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ریسکیو اسٹیشن گاڑیوں اور ریسکیو 15 آفس پر دھند سے آگاہی کےبینرز بھی لگائےگئے۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.