Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ریسکیو 1122اسٹیشن پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد، تلاوت اور نعت کا مقابلہ

چکوال(خرم منظور) نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے اور بعدکے ادوار کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ انصاف اور اخلاق و ...


چکوال(خرم منظور) نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے اور بعدکے ادوار کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ انصاف اور اخلاق و کردارکا بہترین نمونہ پیش کر کے دنیا بھر میں امن و امان کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ماہ ربیع الاول کا پیغام ہے کہ جو نسخہء کیمیا آخری بنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کی صورت میں لائے اور اس پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت کی کامیابیاں حاصل کرنے کا طریقہ ہمیں بتایا ان اصولوں اور طریقوں کوہم اپنی زندگی میں نافذ کرکے ہر قسم کی نعمتیں سمیٹ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان نے اسٹیشن پر منعقدہ سیرت النبی کانفرنس کے دوران ریسکیورز سے خطاب کے دوران کیا،۔


 اس موقع پر ریسکیورز کے درمیان تلاوت اور نعت کا مقابلہ بھی ہوا تلاوت میں فیضان  سی ٹی ڈبلیو اونے جبکہ مقابلہ نعت میں علی عباس ایل ٹی وی  نے پہلی پوزیشن حاصل کی ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے کہا کہ ریسکیورز کی فزیکل نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی نشوونما کا بھی خیال رکھا جاتا ہے اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،کانفرنس میں سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،شفٹ انچارجز،میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور اور ضلع بھر سے ریسکیورز نے شرکت کی۔

avc.chakwal@gmail.com, 0543-666092 


ہینڈ آؤٹ

PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL

No:MC/CHK(292-20)

Date:29-10-20

خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال

Contact:0334-8744708

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.