Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Sunday, June 1

Pages

تازہ ترین

تلہ گنگ روڈ پر کیڈٹ کالج کے سامنے ٹر یفک حادثہ میں چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون خانہ شدید زخمی

چکوال(خرم منظور )تلہ گنگ روڈ پر کیڈٹ کالج کے سامنے موٹرسائکل سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار...


چکوال(خرم منظور )تلہ گنگ روڈ پر کیڈٹ کالج کے سامنے موٹرسائکل سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون خانہ شدید زخمی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 45سالہ وقار حسین بیوی بچوں کو لیکر چکوال سے اپنے گاؤں مینگن جا رہا تھا کہ کیڈٹ کالج مرید کے سامنے مخالف سمت سے تیز رفتار بس آگئی جس سے بچنے کے لیے وقار نے موٹر سائیکل بائیں جانب موڑا تو اچانک سامنے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس سے وقار حسین اس کا بیٹا پانچ سالہ محمد تمثیل،اور دوبیٹیاں دس سالہ مہوش و تیرہ سالہ مناہل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ وقار کی اہلیہ 25سالہ نگہت یاسمین شدید زخمی ہو گئی،جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے فوری طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مرنے والوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جاں بحق ہونے والا وقار حسین 
حساس ادارے کا ملازم تھا جو چند دن قبل چھٹیاں گذارنے اپنے گھر آیا ہوا تھا۔

10.04-2016

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا