چکوال(خرم منظور)فتح جنگ روڈ تلہ گنگ ٹینکر کھائی میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل سیمت دو ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں ش...
چکوال(خرم منظور)فتح جنگ روڈ تلہ گنگ ٹینکر کھائی میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل سیمت دو ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والا لیکوئیڈ گلو سے بھرا ٹینکر ڈھوک پٹھان کے قریب چڑھائی چڑھتے ہوئے گئیر نہ لگنے کے باعث ریورس ہو گیا اور کلابازیاں کھاتے ہوئے تقریبا 100 فٹ گہرائی میں جا گرا ۔
حادثہ کے نتیجہ میں ٹینکر ڈرائیور 35 سالہ غفور خان ولد انوار ساکن لاہور فرنٹ کیبن میں بری طرح پھنس گیا ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیورز نے ساتھ ساتھ ابتدائی طبی امداد مہیا کرتے ہوئے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد گاڑی کی باڈی کاٹ کر متاثرہ شخص کو زندہ سلامت ریسکیو کر لیا اور سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا ریسکیو آپریشن میں چکوال سٹاف عاشق ایس آئی، ساجد ڈی آر، زاہد ڈی آر، منور ایل ٹی وی اور خالد ایل ٹی وی کے علاوہ ریسکیو 1122 اٹک اور میونسپل کمیٹی سٹاف اٹک نے حصہ لیا۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال
NO MC/CHK (346-21)
Date: 22-11-2021
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 چکوال۔
Contct 0334-8744708
Avc.Chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.